ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمل یونیورسٹی میں دھماکہ؛ سٹوڈنٹس میں بھگدڑ

نمل یونیورسٹی میں دھماکہ؛ سٹوڈنٹس میں بھگدڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نمل یونیورسٹی میں سلنڈر گیس لیکج سے دھماکہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بلاک میں موجود تمام طلبا کو باہر نکال دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے سلنڈر دھماکے کے باعث لگی آگ پر قابو پا لیا۔

اسلام آباد ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی میں دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد طالب علموں میں بھگدڑ مچ گئی ۔دھوئیں کے بادل بلند ہو گئے ۔ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ابھی تک معلومات نہیں ہو سکی کہ دھماکہ سلنڈر تھا یا بم دھماکہ تھا

عینی شاہد طالب علم کا کہنا ہے کہ  چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے سامنے والے بلاک میں دھماکہ ہوا۔

، ہسپتال ذرائع کے مطابق  نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں گیس سیلنڈر دھماکے میں 22 سالہ ثناء اللہ بری طرح جھلس گیا۔نائب قاصد ثناء اللہ کا جسم 99 فیصد جل چکا ہے۔ثناء اللہ  تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں ہے۔

آئی جی اسلام آباد  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ آج چار بجے کے قریب نمل یونیورسٹی میں گیس لکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا ۔گیس لیکیج اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ۔

نمل یونیورسٹی کی روٹین ہے کہ وہ موسم سرما  کے آخر میں گیس کنیکشن بند کر دیتے ہیں ۔موسم گرما جب ختم ہوتا ہے تو دوبارہ سے گیس کے کنکشن آن کر دیتے ہیں ۔آج ساڑھے تین بجے گیس کنکشن ان ہوا اور چار بجے لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔یہ ایک نماز کی جگہ تھی اور ساتھ کلرکس کا کمرہ تھا 

اس دھماکے کے نتیجے میں پانچ طلبہ ایک نائب قاصد اور ایک کلرک زخمی ہوئے۔پانچ افراد کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے ۔ایک کلرک کا جسم 65 فیصد دھماکے کی وجہ سے جھلس گیا ہے 

طلبہ بہت کم زخمی ہوئے اور اب ان کا علاج جاری ہے۔