نیب میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسروں کو  ڈیپوٹیشنوں پر بھیج دیا گیا

Deputation, NAB Transfers and deputations notified, City42, Establishment Division
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک : نیب میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسروں کو  ڈیپوٹیشنوں پر بھیج دیا گیا

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر اقبال حسن ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی بلوچستان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ طورو ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ، لاہور مقرر کر دیا گیا۔ نیب بلوچستان میں تعینات خاور الیاس ڈائریکٹر پاکستان حلال اتھارٹی اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد ممتاز باجوہ ڈائریکٹر نیشنل ڈاکو مینٹیشن ونگ مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ  ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد ساجد  کو ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر آفتاب احمد کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے عہدہ پر تقرر نامہ ملا ہے اور  ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عمران یونس کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق  ان تمام افسران کا ڈیپوٹیشن پر تقرر 3 سال کیلئے کیا گیا ہے۔