ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا تنظیموں کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

طلبا تنظیموں کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم عالمگیر وزیر خان کی گرفتاری کا معاملہ، طلباء تنظیموں نے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر دو روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ سے فارغ ہونے والے طالبعلم پر گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا جس پر طالبعلم کو آج جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، مقدمہ کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کی طلبہ تنظیموں نے شعبہ سوشیالوجی سے وی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ عالمگیر وزیر کو دو روز قبل مبینہ طور پر ہاسٹل 8 کے باہر سے نامعلوم افراد کیجانب سے اٹھایا گیا جس کا مقدمہ بعد میں درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی میں بلوچ اور پختون طلبہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی ٹھیک کروائے جائیں۔ طلبہ تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مذکرات کامیاب ہونے پر احتجاج ختم کردیا۔