ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات خودکش حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو محسن نقوی کا خراج تحسین

سوات خودکش حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو محسن نقوی کا خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے کبل میں تھانے کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خودکش بمبار کو تھانے کے اندر داخل ہونے سے روکا اور بڑے نقصان کو ٹال دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اپنی زندگیاں قربان کر کے دوسروں کی جانیں بچانے والے پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی، بہادری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کی بہادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔