سٹی42: آزاد جموں و کشمیر میں ہونیوالےانتخابات کےدوسرے مرحلہ میں مہاجرین کیلئے مخصوس سیٹوں پر مختلف حلقوں سے موصول ہونیوالے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کو دوسری جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ/ایل اے 35 جموں 2گوجرانوالہ پولنگ اسٹیشن نمبر 29 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری اسماعیل گجر 94 ووٹ لے کر آگے۔آزاد امیدوار سردار غیاث 22 ووٹ لے کر پیچھے،پولنگ اسٹیشن نمبر 30پر مسلم لیگ ن کے چوہدری اسماعیل گجر 69 ووٹ لے کرآگے،آزاد امیدوار سردار غیاث 5اتنے ووٹ لے کر پیچھے۔
گجرات حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ،15 پولنگ اسٹیشن پرمسلم لیگ ن کے امیدوار ذیشان یونس 1476 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ،چوہدری محمد اکبر امیدوار مسلم لیگ ق 1323 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
آزاد کشمیر عام انتخابات کے دوسرا مرحلہ میں وادی 5 (LA-44)ضلع مری کے تمام 3 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، ن لیگ کلین سویپ کر گئی،مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 331 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے،پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام بٹ مجموعی طور پر 117 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے،ن لیگ کے احمد رضا قادری نے مری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 214 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شکست دے دی،وادی 5 کی نشست پر ابھی تک مری سے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی حاصل ہے۔
پاکپتن ایل اے 34 جموں ون کے رزلٹ کے مطابق گورنمنٹ کالونی ایریا پولنگ اسٹیشن ٹوٹل 109 میں سے 65 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ن لیگ کے ناصر ڈار نے 39 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔ استحکام پاکستان کے بلال مختار بٹ نے17 ووٹ حاصل کئے۔ پیپلز پارٹی کے چوہدری عبدالقدیر چوہان نے 8 ووٹ حاصل کئے۔
ازاد جموں و کشمیر الیکشن میں (بھکر) ایل اے 34 میں ٹوٹل ووٹ کی تعداد 8 ،3 ووٹ پولنگ اسٹیشن 47 ٹی ڈی اے،2 ووٹ حیدر آباد،
2 ووٹ پولنگ اسٹیشن محلہ بنگیال آباد دریا خان،1 ووٹ پولنگ اسٹیشن فاضل ،پی ایم ایل این ناصر حسین ڈار کے امیدوار 8 ووٹ لے کر کامیاب۔
بھکر ایل اے 42 ووٹ کی تعداد 4 ،پولنگ اسٹیشن گورمنٹ ہائی اسکول کوٹلہ جام بھکر میں پی ایم ایل این کے امیدوارسید شوکت علی شاہ 4 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔پی ایم ایل این امیدوار وں کے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار ووٹ حاصل نہ کر سکا
حلقہ ایل اے-38 جموں-V پولنگ اسٹیشن نمبر 95،( وزیرآباد)پر رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 547 جبکہ کاسٹ کیے گئے ووٹ 189 رہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق
حلقہ ایل اے-35 جموں-II (پسرور)ابتدائی 8 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اسماعیل گجر 996 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چوہدری عبدالقادر گجر 316 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ ایل اے-38 جموں-V (ضلع گجرات)اب تک موصول ہونے والے 26 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذیشان یونس 2,838 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری محمد اکبر 2,439 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
چونیاں میں پولنگ اسٹیشن 113 حلقہ ایل اے 34 جموں ون میں ٹوٹل 13 ووٹ کاسٹ ہوئے ، مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 13 ووٹ حاصل کئے،
راولپنڈی میں ایل اے 43 ویلی 4 پولنگ اسٹیشن نمبر 6، پرمسلم لیگ ن کے یاسین لون 70 ووٹ لے کر سب سے آگے ،پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 28 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی 25 ووٹ حاصل کر سکے ،218 ووٹوں میں سے 131 ووٹ پول کئے گئے ،پولنگ سٹیشن نمبر 6 پر مرد ووٹرز کی جانب سے کوئی بھی ووٹ پول نہ ہو سکا۔
لاہور میں ایل اے 41 ویلی ٹو ون کے نتائج کا فارم 24 جاری کردیاگیا ،پولنگ اسٹیشن نمبر 6 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاد باغ لاہور پرآزاد امیدوار صبا دیوان 100ووٹ لیکر آگے ،مسلم لیگ ن کے امیدوار عامر شاہ 73ووٹ لیکر پیچھے ،آئی پی پی کے امیدوار سعید ڈار 6 لیکر تیسرے نمبر رہے ۔ایل اے 41 ویلی ٹو ون کے نتائج کا فارم 24 جاری کردیاگیا ،پولنگ اسٹیشن نمبر 3 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلعہ لکشمن سنگھ لاہور میں آزاد امیدوار صبا دیوان 97ووٹ لیکر آگے ،مسلم لیگ ن کے امیدوار عامر شاہ 38 ووٹ لیکر پیچھے۔
ایل اے 34 جموں ون کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا لاہور میں مسلم لیگ ن کے ناصرحسین ڈار 82؛ ووٹ لیکر آگے ،آزاد امیدوار ریاض احمد 80ووٹ لیکر پیچھے ،آئی پی ی بلال مختار بٹ 62 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے۔
راولپنڈی میں ایل اے 39 جموں 6 پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 31 جبکہ مسلم لیگ نون کے راجہ محمد صدیق 18 ووٹ حاصل کر سکے ،271 ووٹوں میں سے صرف 71 ووٹ پول ہوئے ،مرد ووٹرز کی جانب سے 36 جبکہ خواتین ووٹرز کی جانب سے 35 ووٹ پول کئے گئے۔
تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تینوں پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ موصول ہو گیا ہے، پہلے نمبر پر چوہدری محمد اسماعیل نے 1,152 ووٹ حاصل کیے، دوسرے نمبر پر سردار محمد ریاض نے 72 ووٹ حاصل کیے،چوہدری محمد اسماعیل کو 1,080 ووٹ کی برتری۔اس میں گورنمنٹ بوائز نمبر 1، جلالپور اور سکھیکی کا رزلٹ شامل ہے۔