ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ای چالان سے ہوشیار! پولیس نے شہریوں کو خبردار کر دیا

جعلی ای چالان سے ہوشیار! پولیس نے شہریوں کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں شہریوں کو جعلی ای چالان الرٹس موصول ہونے لگے ہیں، جن کے ذریعے سائبر فراڈ کر کے ذاتی اور مالی معلومات چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر مصدقہ لنکس پر کلک نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جعلساز ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق جعلی پیغامات بھیج رہے ہیں۔ ان پیغامات میں موجود مشکوک لنکس صارفین کو جعلی ویب سائٹس پر لے جاتے ہیں، جہاں ان کی حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنی ذاتی یا بینکنگ معلومات شیئر کریں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر سرکاری نظر آنے والے ایسے پیغامات پر اس وقت تک اعتماد نہ کیا جائے جب تک ان کی تصدیق متعلقہ سرکاری ذرائع سے نہ ہو جائے۔