ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 تا 4 اگست: ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے امکان

2 تا 4 اگست: ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ میں 2 تا 4 اگست کے دوران ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

این ڈی ایم اے کےمطابق دریائے لہڑی ہیڈ گوگی کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، وزیرآباد کے مقام پر نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ دریائے ناری ہیڈ ناری پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب کے مرالہ مقام پر اونچے درجے جبکہ خانکی اور قادرآباد پر نچلے سے درمیانے درجے کے بہاؤ کا امکان ہے۔ 

دریائے جہلم، راوی، کابل اور ان کے معاون دریاؤں میں بھی نچلے سے درمیانے درجے کے بہاؤ میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جہلم، چناب اور راوی سے ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے بہاؤ کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر بھی منحصر ہوگی۔ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں، وسطی و جنوبی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

این ڈی ایم اے نے راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، میں اربن فلڈنگ اور بارش کے پانی کے جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

پشاور، مردان، نوشہرہ میں اربن فلڈنگ اور بارش کے پانی کے جمع ہونے کا خدشہ 

 حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور سندھ کے دیگر نشیبی شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور بارش کے پانی کے جمع ہونے کا خدشہ 

عوام کو ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت 

مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے کے ریلوں اور اچانک آنے والے سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

سفر سے پہلے موسم کی تازہ ترین پیش گوئی اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں

 اگر شدید بارش یا کسی بھی ممکنہ خطرے کی وارننگ جاری ہو تو غیر ضروری سفر سے گریز کریں

سیلابی پانی یا تیز بہاؤ کو پیدل یا گاڑی کے ذریعے ہرگز عبور نہ کریں

 یاد رکھیں، تیز بہاؤ والا پانی خواہ کم گہرا ہی کیوں نہ دکھائی دے، انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

 انسانوں یا گاڑیوں کو بہا لے جا سکتا ہے

مون سون کے دوران برساتی ندی نالوں کے بہاؤ میں اچانک شدید اضافہ بھی ہو سکتا ہے

  ایسے علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں اور تیز بہاؤ والے پانی کے ریلوں سے دور رہیں

سفر کے دوران اپنے ساتھ پینے کا پانی، خشک خوراک، ٹارچ، ابتدائی طبی امداد کا سامان، پاور بینک اور ہنگامی رابطہ نمبرز ضرور رکھیں

احتیاطی تدابیر اختیار کریں، 

متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور انتظامیہ کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں پر سفر سے مکمل گریز کریں