عمر خطاب یوسفزئی: سوات کے علاقے کالام میں لال گلیشیئر کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مہوڈنڈ روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، جبکہ سڑک بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حدود چوکی مٹلتان کے قریب لال گلیشیئر کے مقام پر پتھروں کے تودے گرنے سے سڑک بند ہو گئی، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔
اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھاری مشینری اور عملہ فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملبہ ہٹا کر مہوڈنڈ روڈ کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔