ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا ماتحت عدلیہ کے ججز کے لیے گاڑیوں کا مونیٹائزیشن الاؤنس منظور، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کا ماتحت عدلیہ کے ججز کے لیے گاڑیوں کا مونیٹائزیشن الاؤنس منظور، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب حکومت نے ماتحت عدلیہ کے ججز کے لیے سرکاری گاڑیوں کے بجائے مونیٹائزیشن الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ماہانہ 1 لاکھ 70 ہزار روپے مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ماہانہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے الاؤنس ملے گا۔

اسی طرح سینئر سول ججز اور سول جج کم مجسٹریٹس کو بھی ماہانہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے مونیٹائزیشن الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مونیٹائزیشن الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

اس فیصلے کے تحت نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ سرکاری گاڑیوں کے لیے پیٹرول، آئل، لبریکینٹس (POL) اور مرمت و دیکھ بھال کے اخراجات بھی ختم کر دیے جائیں گے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی لانا اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔