سرکاری یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طلبہ کی قسمت جاگ اُٹھی، بڑی خوشخبری

سرکاری یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طلبہ کی قسمت جاگ اُٹھی، بڑی خوشخبری
کیپشن: Universitie Students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری یونیورسٹیوں کے طلباء کا امریکی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے کی سلیکشن مکمل، امریکا سرکاری خرچ پر بی ایس آنرز کے 142 طلباء کو پڑھنےکے لئے امریکا بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی یونیورسٹیوں کے لئے 142 طلباء کی سلیکشن مکمل کر لی گئی ہے، سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 142 طلباء امریکا جائیں گے،منتخب شدہ طلباء امریکا کی 78 یونیورسٹیوں میں ایک سمیسٹر مفت تعلیم حاصل کریں گے، طلباء کے تعلیمی و سفری اخراجات امریکی حکومت بردداشت کرے گی۔

یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے مطابق ایکسچینج پروگرام کے تحت ہر سال پاکستانی طلباء کو امریکی یونیورسٹیوں میں بھیجا جاتا ہے اس پروگرام کے ذریعے سے طلباء کو امریکا کی نام ور یونیورسٹیوں میں پڑھنے کا موقع میسر آتا ہے، یہ طلباء آئندہ مہینے امریکی یونیورسٹیوں کے لئے روانہ ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer