ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ایک قوم، ایک نصاب، پنجاب سے آغاز"،ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: "ایک قوم، ایک نصاب، پنجاب سے آغاز"، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق آج سے پنجاب بھر میں یکساں نصاب کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج سے پنجاب بھر میں یکساں نصاب تعلیمی نصاب  کا نفاذ کردیا گیا، حکومت پنجاب کے اس اقدام کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس موقع پر ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کیا ہے   جس میں لکھا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق آج سے پنجاب بھر میں "Single National Curriculum" کا نفاذ شروع کیا جا رہا ہے یہ ایک تاریخی قدم ہے جس سے تعلیمی شعبے میں طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو گا اور تمام بچے بہترین نصاب پڑھیں گے.

یاد رہے کہ" سنگل نیشنل کریکولم" پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے گا جس سے تعلیمی شعبے میں طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو گا، صوبہ پنجاب SNC پر عملدرآمد کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔