طاہر جمیل: مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی آمد پرستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے مسیحی ورکرز کو بونس اور ایڈوانس تنخواہ ادا کر دی گئی جبکہ 263گرجا گھروں کی صفائی دھلائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گڈ فرائیڈے، ایسٹر کے موقع پر ستھرا پنجاب کے 17 ہزار 589 کرسچن ورکرز کو ایڈوانس تنخواہ اور 5000 ایسٹر بونس کی ادائیگی کی گئی ہے۔
مسیحی ورکرز میں تنخواہ اور ایسٹر بونس لینے والوں میں 16815 سینٹری ورکرز،ہیلپرز، 81 سپر وائزرز، 600 ڈرائیورز، 48 ٹیکنیکل سٹاف جبکہ45 سپورٹ سٹاف شامل ہے ۔
گڈ فرائیڈے کی مناسبت سے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔شہر کے 263 گرجا گھروں کی صفائی دھلائی کی جارہی ہےجبکہ81 کرسچن کالونیز میں مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل مکمل کیاجائے گا۔