ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ٹریفک کےای چالان کی عدم ادائیگی ، سخت کاروائی کا فیصلہ

لاہور : ٹریفک کےای چالان کی عدم ادائیگی ، سخت کاروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور میں ڈی آ ئی جی ٹریفک پولیس نے ای چالانز جمع نہ کروانیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا جبکہ مراحلہ وار مختلف اضلاع میں ون ایپ لانچ کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرنےخبردارکیا ہے کہ صوبہ بھر میں ای چالاننگ ون ایپ کے ذریعے وصول کئے جائینگے۔مرحلہ وار مختلف اضلاع میں ون ایپ لانچ کی جارہی ہے۔

کسی بھی شہر کی ڈیفالٹر پنجاب بھر میں کسی بھی جگہ چیکنگ پر ادائیگی کریگی۔ اس سے قبل متعلقہ شہروں میں ہی ای چالانز کی وصولیاں کی جارہی تھیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق صوبہ کے 24شہروں میں ای چالانز اوسطاً 30 سے35 ہزار کے قریب کئے جارہے۔ون ایپ کے آغاز کے بعد ریکوری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔اگلے ہفتے سے ون ایپ کے ذریعے وصولیوں مزید تیز کردی جائیں گی۔صوبہ کے 24شہروں میں ای چالانز اوسطاً 30 سے35 ہزار کے قریب کئے جارہے۔