ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعہ کو آن لائن کلاسز،وزیر تعلیم پنجاب نے منظوری دے دی

جمعہ کو آن لائن کلاسز،وزیر تعلیم پنجاب نے منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں، اسکولز، کالجز اور جامعات میں  جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے۔

 دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔