عمران یونس: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا سندس فاونڈیشن کا دورہ،مختلف حصوں کا دورہ کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرونا وباء میں پاکستانی حکومت نے پہلے دن سے غفلت کا مظاہرہ کیا، پوزیشن نے تعاون کا یقین دلایا لیکن حکومت نے مثبت جواب نہیں دیا.
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے شادمان میں سندس فاونڈیشن کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا، امیر جماعت اسلامی نے سنٹر میں خون کا عطیہ دینے والوں کو سراہا، سراج الحق نےڈونرز کو تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء مریضوں کو خون کا عطیہ دینے کی تلقین کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ تھلیسیمیا کے بچے مشکلات کا شکار ہیں۔
جماعت اسلامی کے کارکن خون کا عطیہ دے رہے ہیں باقی شہری بھی لاک ڈاون میں تھیلیسیمیا کے بچوں کا خیال رکھیں، سراج الحق نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے سربراہان مملکت کو خط لکھا ہے، درخواست کی ہے کہ ظلم اور جبر ختم کرکے دنیا میں راحت پیدا کریں. پاکستانی حکومت نے پہلے دن سے غفلت کا مظاہرہ کیا.
تفتان میں آئے لوگوں کا مناسب علاج نہیں کیا گیا، وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا جس کو مسترد کردیا یے، وزیر اعظم کی فنڈ کی تقسیم کی پالیسی بھی ناکام ہے، اپوزیشن نے تعاون کا یقین دلایا لیکن حکومت نے مثبت جواب نہیں دیا.