(سٹی42) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور نہتے لوگوں کےکو نشانہ بنانا بھارتی فورسز نے وطیر بنالیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہاکہ'لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردی ہے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، قوم شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے اور بھارت کو ہر بار منہ توڑ جواب ہی ملے گا'۔
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) April 2, 2019
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا،صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ، لانس حوالدار عزیز کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی شاہد منصب ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔