ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرسوں ملک گیر ہڑتال ہوگی،3 تاریخ کی ہڑتال حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار بن جائے گی: امیر جماعت اسلامی

پرسوں ملک گیر ہڑتال ہوگی،3 تاریخ کی ہڑتال حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار بن جائے گی: امیر جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے  حیدر آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے  پرسوں ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

آج یہ دھرنا جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا.اس وقت پورے پاکستان میں دھرنے جاری ہیں، سب جگہ اس تحریک کا لوگ حصہ بن چکے ہیں، بھتہ لیوی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف ھماری تحریک ہے ، لوڈ شیڈنگ ، آٹا اور روٹی مہنگی کرنے کے خلاف ہے ، سترہ دن سے جو لوگ مظاہروں میں موجود ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں.

پرسوں ملک گیر ہڑتال ہوگی ، حیدرآباد والوں مکمل ہڑتال کے لیے تیار رہو ، پاکستان میں بائیک عام آدمی اور مڈل کلاس لوگ چلاتے ہیں، ڈیزل بھی عام لوگ استعمال کرتے ہیں ٹرانسپورٹیشن کے لئے اس اضافہ کے نتیجے میں ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔اس حکومت نے لوگوں کے لئے جینا دشوار کر دیا ہے ، حکمران کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں ٹیکس کم نہیں کر سکتے، پہلے یہ بتائو یہ پیسے خرچ کہاں کر رہے ہو، یہ پیسے تم مریم نواز کے جہاز لینے پر خرچ کرتے ہو گاڑیاں لینے پر خرچ کرتے ہو ۔اپنی عیاشیاں ختم کرو، پورے ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے 

جینا دوبھر کر دیا ہے، لوگ آگے بڑھ نہیں سکتے۔یہ کہتے ہیں کہ ہم مجبور ہیں، شارٹ فال آگیا ہے۔پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 49 ہزار میگاواٹ ہے ۔گرمیوں میں ضرورت 20 ہزار میگاواٹ کی ہوتی ہے ۔آئی پی پیز کے لئے جعلی معاہدے کئے گئے۔کیپسٹی معاہدے ایسے کئے گئے کہ بجلی بنتی نہیں ہے لیکن عوام سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔صنعتکار بھی پریشان ہیں، ڈومیسٹک یوزر بھی پریشان ہے۔کیپسٹی چارجز بند کر دئیے جائیں تو 17 سے 18 سو ارب بچ جائیں گے 

آپ کا پورا طرز حکمرانی کرپشن اور لوٹ مار پر مبنی ہے ۔یہ سارے لوگ فارم 47 کی پیداوار ہیں، کراچی میں 15 قومی اسمبلی کی سیٹیں ایم کیو ایم کو دی گئیں وہ سب فارم 47 کی پیداوار ہی ۔میاں نواز شریف نے خود ووٹ کو عزت نہیں دی اور فارم 47 کے ذریعہ 70 ہزار ووٹ لئےاور بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر حکومت بناتے ہیں۔ایسے ماحول میں آپ وہ لوگ ہیں جو جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

جماعت اسلامی چور دروازوں سے آنے پر یقین نہیں رکھتی۔کراچی میں جماعت اسلامی کا مئیر بن رہا تھا لیکن اسٹیبلشمنٹ نے پیپلز پارٹی کا مئیر بنوا دیا۔ایس پی ایس سی میں 11 ہزار لوگ اپئیر ہوئے ان میں سے صرف 70 امیدوار پاس ہوئے۔جو پاس ہوئے ان میں بھی کسی پر ادی کا ہاتھ ہے کسی پر ادا کا ہاتھ ہے۔تم ملازمتیں بیچتے ہو اور استحصال کر رہے ہو ۔ہر سیٹ کے پیسے رکھے ہوئے ہیں ۔ایک اسکول میں 20 سے 25 بچے اور 50 استاد ۔یہ ہے پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ کی پسندیدہ پارٹی ۔انہیں جہاں حکومت بنانی ہو وہاں فارم 47 والے مل جاتے ہیں، اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا ۔جماعت اسلامی کہتی ہے میرٹ کی بالادستی ہو جماعتوں میں جمہوریت ہو ۔ہمیں اپنی پارٹی کے لئے کوئی فائدہ نہیں چاہئئے ۔ہم پاکستان کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں

3 تاریخ کی ہڑتال حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار بن جائے گی، اس ہڑتال کے ذریعہ پی ڈی ایم کی حکومت کو مضبوط پیغام جائے گا۔اس ہڑتال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی میں مارچ کئے جائیں گے۔پورے پاکستان سے مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد جائیں گے ۔جماعت اسلامی میں خاندانوں، مسلک اور زبان کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جاتا ۔ہم لوگوں کو جوڑتے ہیں، بڑی تحریک کے لئے تیار ہوں، نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ اس پیغام کو پھیلائیں۔دھرنا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، دھرنا ابھی جاری ہے۔اور جب آپ یہاں سے مارچ کریں گے تو وہ ٹرین میں نہیں ہوگا وہ پیدل مارچ ہوگا ۔حکومت شروع میں کہہ رہی تھی کہ ہم بات نہیں کر سکتے بات کرنی ہے تو اسلام آباد میں کمیٹی سے کریں۔اب کمیٹی اس بات کے لئے تیار ہو گئی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے پاس آئے گے ۔اگر لیوی بھتہ ختم نہیں ہوگا تو دھرنا جاری رہے گا ۔بات کرنی ہے تو طریقہ سے کرو، ہم وضع دار لوگ ہیں، یہ دھرنے پورے پاکستان میں پھیل گئے ہیں۔

ہم نے حکمت کے ذریعہ آنسو گیس کی شیلنگ کا مقابلہ کیا، ہم نے دھرنا دیا تو بات کرنے کے لئے تیار نہیں تھے آئی پی پیز کے لئے۔: آئی پی پیز کے مالکان وہ لوگ ہیں جو ٹیکس معاف کرانے والے ہیں۔حکومت کے لوگوں کی بھی آئی پی پیز تھیں ۔ہم نے آئی پی پیز کے معاملہ پر حکومت کو جھکنے پر مجبور کیا، 

جن آئی پی پیز کی مدت ختم ہو گئی ہے انہیں بند کرو، تمہیں پیٹرول کی قیمت میں بھی ریلیف دینا ہوگا، تمہیں جھکنا ہوگا، یہ کیسا نظام ہے جس میں میرٹ کا قتل عام کرو، لسانیت کی بنیاد پر لوگوں کو آگے بڑھائو، 49 ہزار اسکول سندھ میں ہیں، سرکاری اسکولوں کی حالت یہ ہے کہ 70 فیصد اسکولوں میں پانی کی سہولت نہیں۔تعلیم کے بجٹ کو ٹھیک سے استعمال بھی نہیں کرتے اورجو کرتے ہیں اس میں بھی کرپشن کرتے ہیں۔وزیر اعلی صاحب اپنے  بچوں میں سے کسی کو سندھ کے سرکاری اسکول میں داخلہ کرائیں میں آپ کو مان جائوں گا۔سندھ سیکریٹریٹ میں کسی کلرک سے بھی پوچھیں گے تو وہ سرکاری اسکول میں اہنے بچوں کو نہیں پڑھانا چاہتا۔تم سندھیوں کے دشمن ہو تم مہاجروں کے دشمن ہو، تم تعلیم کے دشمن ہو ۔چند این جی اوز کو ہٹا لو تو سندھ حکومت کا صحت کا نظام گر جائے گا ۔سب لوگ کراچی جا کر کیوں علاج کراتے ہیں ۔تم نے سندھ میں اس قابل کوئی اسپتال نہیں بنایا کہ وہاں کوئی علاج کرائے

سندھ کارڈ کھیلنا بند کر دو، کراچی حیدرآباد میرپور اور سکھر کے لوگ جانتے ہیں کہ جن نعروں پر لوگوں کو بیوقوف بنایا ان نعروں نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ایم کیو ایم کے جو وزیر بنے ہوئے ہیں وہ اپنے کسی ایک حلقہ سے نہیں جیت سکے تھے ۔ایک انقلاب اور جدوجہد کی ضرورت ہے ۔یہی حال پنجاب کا بھی ہے، چند سڑکوں کا نام لاہور نہیں ہے 

لاہور میں اب تک سب ویز کیوں نہیں چلی ہیں، تمہارے پاس تو کوئی فنڈز کا مسئلہ نہیں  ہے ۔وہاں بھی مریم نواز نے 11 ہزار اسکول بیچ دئیے ہیں ۔11 ارب کا جہاز خرید رہی ہے بچوں کو تعلیم نہیں دینا چاہتی۔3 ستمبر کو ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔ایک دن کی قربانی دو تمہاری معیشت کی راہیں کھلنا شروع ہو جائیں گے ۔