ویب ڈیسک :نیو یارک میں بینک آف امریکا کی وائس پریذیڈنٹ کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا ۔ نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے کہا کہ واقعہ کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف امریکا کی وائس پریذیڈنٹ 32 سالہ ایرن پیاسنٹی پر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر حملہ کیا گیا ، حملہ کرنے والی خاتون نے ایک اور شخص کو بھی نشانہ بنایا۔نیویارک پولیس نے موقع پر ہی حملہ آور خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
خاتون کے حملے کے بعد شدید زخمی وائس پریذیڈنٹ ایرن پیاسنٹی کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ گئیں، ایرن پیاسنٹی کی2 سال قبل شادی ہوئی تھی۔
نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے کہا کہ بینک آف امریکا کی وائس پریذیڈنٹ کے قتل کے واقعہ کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔