ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛ 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛ 21 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان میں چاغی، نوشکی اور پشین میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں ہوئیں ۔  31 اگست اور یکم ستمبر کے دوران مختلف واقعات میں 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق  ہلاک دہشتگرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے پراکسیز سے تعلق رکھتے تھے۔چاغی کے علاقے نوکچا میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے این-40 کوئٹہ، تفتان ہائی وے پر غیرقانونی ناکہ قائم کیا۔دہشتگردوں نے مسافروں کی پُرامن آمدورفت متاثر کرنے اور بھتہ خوری کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوئے ۔دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد  ہوا۔  31 اگست اور یکم ستمبر کو پشین کے زیارت کراس میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا کسٹمز ہاؤس پر حملے کی کوشش  کی ۔ 

سکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ فرار ہونے والے دہشتگردوں کو بھی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا، مزید جانی نقصان پہنچایا گیا

کسٹمز ہاؤس پر حملہ دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا مظہر تھا۔دہشتگرد کسٹمز حکام کو قانونی فرائض کی انجام دہی سے روک کر علاقے میں جرائم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے تھے۔فائرنگ کے تبادلے میں دو افسران اور کسٹمز محکمے کے ایک سرکاری اہلکار سمیت 6 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے اور مقامی آبادی و اہم قومی شاہراہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے آپریشن جاری ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں