ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیر ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ

ہائیر ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) سیکرٹری ارم بخاری کی ہدایت پر پانچ ڈپٹی سیکرٹری اور سولہ سیکشن آفیسرز کی سروس سرینڈر کرنے کے احکامات جاری جبکہ آفیسرز کو فوری طور پر محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈیپوٹیشن پر آئے تمام آفیسرز کی سروسز سرنڈر کردی ہیں۔ محکمہ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکشن آفیسرز اور ڈپٹی سیکرٹریز کو واپس اپنے محکموں میں بھیج دیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کالجوں کے اساتذہ کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ 

سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ارم بخاری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیرایجوکیشن میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے 22 افراد کو اپنے محکمہ جات میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ محکمہ میں مختص بائیس آسامیوں پر چالیس افراد کام کر رہے تھے۔

 ڈپٹی سیکرٹری بورڈز ریحانہ الیاس، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ حسن عباس اور ڈپٹی سیکرٹری آڈٹ شیخ انیس کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس محکمہ ہائیر ایجوکیشن شمسہ ہاشمی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی طرح سیکشن آفیسرز سدرہ، اویس، مطیع اللہ، رانا راشد، عبد الواجد سمیت سیکشن آفیسرز ظہیر علی، عثمان عبد الغنی اور اعجاز احمد کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سیکشن آفیسر ذیشان احمد ڈوگر کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے واپس اپنے محکمے بھیج دیا گیا ہے۔