سٹی42: پنجاب میں سموگ کے مسئلہ میں اضافہ ہوتے دیکھ کر صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔
پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے آج سے صبح پونے نو بجے کھلیں گے۔ کوئی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلے گا۔
بچوں کو صبح سویرے سموگ کے زپہریلے اثر سے بچانے کے لئے کالجوں اور سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور اور پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں پر نیا حکم آج سے لاگو ہوگا ۔
فیصلہ 3 نومبر 2025 (پیر) سے نافذ، 31 جنوری 2026 تک مؤثر رہے گا۔
ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں پر 1 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ای پی اے نے کہا ہے کہ صبح کے وقت سکول وں کو جانے والے بچوں کو صکولوں، کالجوں تک پہنچانے کے لئے استعمال ہونے والا ٹریفک سموگ میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 301 سے 400 تک، انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ رہا ہے۔ اسکولوں کے نئے اوقات سے ٹریفک دباؤ کم اور فضائی آلودگی میں کمی کا امکان ہے۔