(ویب ڈیسک)انگلینڈ نےسری لنکا کو 26 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔شارجہ میں ہونے والے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا کو 26 رنز سے شکست کر انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔انگلش ٹیم کے 164 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ہسارانگا 34 رنز بنا کرنمایاں رہے۔سری لنکا کے کپتان راجاپسکے 26 رنز بنا سکے۔
سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدا میں انگلش ٹیم کو نقصان نقصان کا سامنا کرنا پڑا لیکن بٹلر بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔
35 کے سکور پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان این مورگن کے ساتھ مل کر خوب جم کر بولرز کا مقابلہ کیا اور 112 رنز کی شراکت داری ٹیم کو بحران سے نکالا۔اس دوران بٹلر نے نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ تیزی سے رنز میں اضافہ کرتے رہے ۔ آخری اوور میں بٹلر کو سنچری مکمل کرنے کے لیے 9 رنز درکار تھے تاہم وہ آخری گیند پر چھکا لگا کر سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔