ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں کی سٹدی کیلئے تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ

ٹرینوں کی سٹدی کیلئے تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریلوے ہیڈ کوارٹر (سعید احمد سعید)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے، دس ٹرینیں بحال کرنے سمیت مسافر اور مال گاڑیوں کی سٹڈی کیلئے تھنک ٹینک بنانے کافیصلہ کیا گیا،آج سے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے درمیان شاہین ایکسپریس، 10 نومبر سے کوئٹہ چمن کے درمیان چمن ایکسپریس شروع ہوگی جو روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔

 ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10 نومبر سے سکھر اور کوٹری کے درمیان موہنجواداڑو ایکسپریس، 30 نومبر سے راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس، راولپنڈی لاہور کے درمیان سہ پہر4بجکر 30 منٹ پر چلنے والی ریل کار کو بھی بحال کیا جارہا ہے، تین اور نئی ٹرینیں جن کے ٹینڈر 12 نومبر سے کھل رہے ہیں جن میں راوی ایکسپریس، وارث شاہ ایکسپریس اور ماروی پسنجر کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیویٹائز کرنے جارہے ہیں، اس طرح ہماری 15 سے 20 ٹرینیں پرائیویٹائز ہوجائیں گی، شیپ کلب کا ٹینڈر بھی قریب ہے اس کو بھی جلد سے جلد کرنے کا کہا ہے۔ 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ  سیاست جس دوراہے میں داخل ہو رہی ہے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں، حکومت سے لڑائی کی جاسکتی ہے، ریاست سے لڑائی کسی کا حق نہیں، ایاز صادق کا بیان ملک دشمنی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف کی تھپکی پر بیان دیا گیا، نواز شریف نے ریاست کے خلاف ایاز صادق کو لانچ کیا ہے اس کی وجہ خاقان عباسی کا مذاکرات کیلئے بیان ہوسکتاہے، سیاست دانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے یہ نہ ہو کہ پچھتانا پڑے۔

 انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن چھ فیصد ووٹ کے ساتھ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں لیکن حکومت میں کردار ادا نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی بہتری کی سیاست کررہی ہے، مارشل لا یا صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، 31 دسمبر سے 20 فروری تک حالات بہتر ہوجائیں گے عمران خان سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer