ابوبکر ارشد: شہر کو ایک بار پھر شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر موسمی اثرات سے بچا جا سکے۔