سیاحوں سے بھری جیپ دریا میں جاگری،2افراد جاں بحق، 5زخمی، 7 لاپتہ

سیاحوں سے بھری جیپ دریا میں جاگری،2افراد جاں بحق، 5زخمی، 7 لاپتہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک: وادی نیلم میں سیاحوں سے بھری جیپ دریا میں جاگری،  حادثے میں2 افراد جاں بحق, 5زخمی جبکہ 7 لاپتہ ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تاؤبٹ سے کیل آنے والی جیپ پھلاوئی کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث دریائے نیلم میں گری، گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے،زخمیوں اور لاپتہ افراد میں 12 کاتعلق لاہور سے ہے جو سیر وتفریح کی غرض سے نیلم آئے تھے۔

 ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ تاؤبٹ سے کیل آنے والی جیپ پھلاوئی کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث دریائے نیلم میں جاگری،گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے،ریسکیو اہلکاروں نےزخمیوں اور لاشوں کو  ہسپتال منتقل کر دیا۔

  زخمیوں میں حسین ولد شیراز احمد،محمد ضمیر شیخ ولد شیخ صفدر ،معین احمد ولد جاوید اقبال،ابراھیم ولد عبدالمجید ڈرائیور شنڈاس نیلم،رفیق ولد ندیم کنڈیکٹر شنڈاس زخمی ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں میں عمیر ولد صفدر شیخ ،شاہنواز ولد شیخ مقصود ،اظیر ولد اشرف،بلال ولد محمد مقبول,غلام میران ولد جاوید اقبال،زیشان ،ولید،رفیق ,رحیم لاہور کے رہائشی ہیں ۔کمیونیکشن کا نظام دستیاب نہ ہونے کے باعث حادثہ کی بروقت اطلاع نہ مل سکی۔

Bilal Arshad

Content Writer