ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران جنگ: اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ

ایران جنگ: اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث لاہور سے یو اے ای، قطر، بحرین اور عمان  دیگر وسطی ممالک  سمیت اندرون ملک کے لیے متعدد پروازیں معطل کر دی گئی جبکہ  لاہور سے ان ممالک جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ ہونے کے علاوہ ایران اور دیگر ممالک کے لیے بھی 34 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور اور کراچی کے مابین دوطرفہ پانچ پروازیں منسوخ کی  گئی ہیں۔لاہور سے کراچی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 401 منسوخ،کراچی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 402،کراچی سے لاہور آنے والی قومی ائیر کی پرواز پی کے 302،لاہور سے کراچی جانے والی قومی ائیر کی پرواز پی کے 303،لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 405 ،کراچی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 406 منسوخ، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 847 منسوخ کردی  گئی۔

 اسی طرح لاہور سے بیرون ملک آنے و جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی کردی  گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق  ائیر بلیو، فلائی جناح، قطر ایئرویز، اتحاد ایئر اور ایمریٹس سمیت متعدد بین الاقوامی ائیرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ لاہور سے تہران جانے والی ڈبلیو فائیو 1194، بحرین سے لاہور آنے والی گلف ایئر جی ایف 766، شارجہ سے لاہور آنے والی ائیر بلیو پی اے 413، لاہور سے ابوظہبی جانے والی ائیر بلیو اے 430 اور لاہور سے دبئی جانے والی ائیر بلیو پی اے 410 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ایئرویز کیو آر 620 اور لاہور سے دوحہ جانے والی کیو آر 621، دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس ای کے 622 اور لاہور سے دبئی جانے والی ای کے 623، مسقط سے لاہور آنے والی سلام ایئر او وی 521 اور لاہور سے مسقط جانے والی او وی 522، لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئر ای وائی 285، لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کیو آر 629، لاہور سے شارجہ جانے والی فلائی جناح نائن پی 500، لاہور سے گوانگ زو جانے والی چائنا سدرن سی زیڈ 6038 اور راس الخیمہ سے لاہور آنے والی ائیر عریبیہ جی نائن 854 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

 لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 797 چوبیس گھنٹے کی تاخیر کے بعد سوموار کو روانہ ہوگی۔ مسافر اس صورتحال کے پیش نظر اپنے فلائٹ شیڈول کی تازہ ترین معلومات ائیرلائنز سے حاصل کریں۔