ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شدید گرمی کے پیشِ نظر ڈیلیوری بائیکس چلانے پر وقتی پابندی عائد

 شدید گرمی کے پیشِ نظر ڈیلیوری بائیکس چلانے پر وقتی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شدید موسمی حالات کے پیشِ نظر کویتی حکام نے موسمِ گرما میں کھلے مقامات پر کام کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نئے ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ داخلہ اور ٹریفک اینڈ آپریشنز افیئرز سیکٹر نے کمپنیوں اور آجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک اتھارٹی فار مین پاور کی جانب سے جاری کردہ گرمی سے تحفظ کے قواعد پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

نئے ضوابط کے تحت یکم جون سے 31 اگست تک روزانہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے آسمان تلے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کارکنوں کو شدید درجہ حرارت کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اور انہیں بہتر اور محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کرنا ہے۔

فیصلے کے مطابق مذکورہ اوقات میں ڈیلیوری سروسز کے لیے استعمال ہونے والی موٹرسائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد رہے گی، جو ملک بھر کی تمام سڑکوں اور علاقوں پر لاگو ہوگی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف جرمانے سمیت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارتِ داخلہ نے خبردار کیا کہ قانون پر عملدرآمد میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ضابطے لیبر قوانین کے مطابق متعارف کرائے گئے ہیں اور ان کا مقصد گرمیوں کے موسم میں کارکنوں کی صحت، حفاظت اور فلاح کو یقینی بنانا ہے۔