سٹی42:ملک بھر میں گرمی نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، ماہرین نے شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ دنوں میں بیشتر علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ملک کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ، سورج کی تیز شعاعیں اور ہوا میں نمی کا تناسب شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دونوں شہروں میں موسم اگلے 24 گھنٹوں تک گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر لاہور میں ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار، شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے،کم سے کم درجہ حرارت: 28 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔۔ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔نمی کی زیادتی کے باعث گرمی 49 ڈگری تک محسوس ہو سکتی ہے، مغربی سمت سے 20 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
ماہرین کی شہریوں کو ہدایات کی ہیں کہ دن کے اوقات میں 11 بجے سے 3 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ باہر جاتے وقت دھوپ سے بچاؤ کی تدابیر اپنائیں، جیسے چھتری، دھوپ کے چشمے اور سن اسکرین کا استعمال ہے۔