ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرم اور کہیں کہیں تھنڈر سٹارم: میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشین گوئی

Thunderstorm forecast, Weather update, Pakistan weather forecast, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج پھر تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ کر دی۔ تھنڈر سٹارم کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کہیں بھی آ سکتے ہیں، میٹ ڈیپارٹمنٹ نے علاقوں کی اس سے زیادہ نشان دہی کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ کہتا ہے کہ آج  ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب  رہے گا۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے۔  جن جگہوں پر بارش ہو جائے وہ خود کو بارش والے علاقوں مین شمار کرے، جہاں بارش نہ ہو، وہ یقیناً وہ والے علاقے ہیں جن کے متعلق میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج ہی بتا دیا ہے کہ وہاں موسم "گرم اور مرطوب" رہے گا

بدھ کے روز موسم کے متلعق میٹ ڈیپارٹمنٹ کہتا ہے

   اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان پینتیس فیصد ہے.(یعنی بارش نہیں ہو گی: سٹی42)

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہے۔تا ہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کو گمان ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر ،بہاولپور ،بھکر اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے تاہم موسی خیل ، بارکھان، خضدار، ژوب،قلات ،مستونگ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہکا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

    کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔