ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کا دو ہفتوں سے انتظار کر رہے ہیں وہ تمام ایم پی ایز کو لے کر نہیں آئے

علی امین گنڈاپور کا دو ہفتوں سے انتظار کر رہے ہیں وہ تمام ایم پی ایز کو لے کر نہیں آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی  کی بہن نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا دو ہفتوں سے انتظار کر رہے ہیں وہ تمام ایم پی ایز کو لے کر نہیں آئے۔

بانی کی بہن نورین نیازی نے آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا،  کے پی میں بانی کا ووٹ ہے۔ گنڈا پور صاحب نے کہا تھا وہ سارے ایم پی ایز کو یہاں لیکر آئینگے۔ ہم تو دو ہفتوں سے انتظار کررہے ہیں وہ یہاں آئینگے۔
نورین نیازی نے کہا، ایم پی ایز یہاں آئینگے تو دنیا کو پتہ چلے گا کیا ہورہا ہے۔
نورین نیازی نے شکایت کی، "گنڈا پور نے پہلے کہا پیر کو آئینگے پھر کہا منگل کو آئینگے لیکن ابھی تک نہیں آئے۔"
 نورین نیازی نے کہا، سوات کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ دل بہت خراب ہوا سوات میں جو ہوا۔
نورین نیازی نے کہا، میں جب بیٹی کے ہمراہ پھنسی تھی تو 30 گھنٹوں بعد ہمیں ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا تھا۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کے متعلق کہا، مائنس بانی پی ٹی آئی حکومت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
نورین نیازی نے کہا، حکومت کا خوف بڑھتا جارہا ہے اسی لئے ٹرائل بھی بند ہیں ملاقاتیں بھی بند ہیں۔
نورین نیازی نے کہا، بانی نے کہا ہے جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں وہ گھر جائیں۔ بانی کا بوجھ جو نہیں اٹھا سکتے انکو  گھر جانا چاہیئے۔بانی کا بوجھ ہر کوئی نہیں اٹھا سکتا۔بانی نے بجٹ پر جن لوگوں سے ملنے کی خواہش کی انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔

نورین نیازی نے کہا، بانی نے کہا ہے بات صرف انکے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے، امریکہ کو بھی پتہ یے طاقت کس کے پاس ہے، امریکہ نے کس سے بات کی ہے۔

نورین نیازی  نے مزید کہا، بانی کو تنہا کرکے یہ سوچتے ہیں عوام کے دلوں سے نکالیں گے۔سترہ سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیں۔موجودہ حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔بات ان سے کرنی چاہیئے جن کے پاس اختیار ہو۔

 بانی کی بہن علیمہ خان  نے کہا کہ  ایک دو کلومیٹر ہمیں پیدل چلاتے ہیں۔ ہم یہاں جذبے سے آتے ہیں بانی ہمارا بھائی ہے۔

 آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔ نورین خان اور عظمی خان گورکھپور ناکے سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئین اور ان ےک ساتھ آئی ہوئی  علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔