ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ میں شکست پر بھارت کو سخت تکلیف ہے: وزیر اطلاعات

جنگ میں شکست پر بھارت کو سخت تکلیف ہے: وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، جنگ میں شکست پر بھارت کو سخت تکلیف ہے۔

ان خیالات کا اظہار عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں پسپا کیا، وزیراعظم بلوچستان کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، جنگ میں شکست پر بھارت کو سخت تکلیف ہے۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو شکست دی، سلامتی کے ادارے پراکسیز کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت بےعقل موج کے اندر مبتلا ہے، ان کو بالکل احساس نہیں کہ انہوں نے صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر پر توجہ دینی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں، عوام خیبر پختونخوا حکومت کو اربوں روپے دیتی ہے، تیراہ کے لوگوں پر فتنہ الخوارج حملہ آور ہوں تو پاک فوج مقابلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام صرف احتجاج اور اڈیالہ کے باہر بیٹھنا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ان کا طبی علاج کیا گیا، انہیں معمولی سے علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تیراہ کے لوگوں پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا تو افواج پاکستان نے مدد کی، جب بھی کے پی کے لوگوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو صوبائی حکومت غائب ہو جاتی ہے، گورنر راج سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر راج اس وقت لگتا ہے جب حکومت ناکام ہو جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ باڑہ کا سیاسی اتحاد کہہ رہا ہے کہ بے انتظامی اور بدعنوانی ہوئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، گورنر راج تب لگتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو جائے۔