ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کو شکست، پاکستان کا 7 سال بعد ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ

آسٹریلیا کو شکست، پاکستان کا 7 سال بعد ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

پاکستان نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے  فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5، اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ  بابر اعظم  نے 50 اور  شاداب خان نے 46 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں، فخر زمان ، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔