ویب ڈیسک: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ،کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور بڑی کارگو کا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 85 ہزار کردیا گیا ۔کراچی سے پشاور بڑی کارگو کا کرایہ ساڑے تین سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کردیا گیا
کراچی سے پشاور چھوٹے 40 فٹ کنٹینر کا کرایہ 250 روپے بڑھا کر 2 لاکھ 80 ہزار کردیا گیا ۔غلام آفریدی جنرل سیکریٹری کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافہ مجبوری ہے۔ابھی صرف 25 فیصد اضافہ کیا ہے 50 فیصد اضافہ جائز ہے۔
ایل سیز نہ کھلنے کے سبب کاروبار پہلے ہی ختم ہوگیا ہے۔حکومت پیٹرول ڈیزل سستا نہیں کرسکتی تو دیگر جگہوں پر ریلیف فراہم کرے۔