ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کہاں کہاں ہو گی، میٹ آفس نے پیشین گوئی کر دی

Weather update, Weather prediction, MET Office Forecast, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال کے متعلق میٹ آفس نے فورکاسٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ/ دھند چھائے رہنے کا امکان  ہے۔

ہفتہ  کے روز موسم کی   صورتحال

اسلام آباد :             وفاقی دارالحکومت  میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اور ہفتہ کے روز موسم سرد اورخشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا:       صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب:      صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

بلوچستان:      صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

سندھ:     صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند/ سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان:      کشمیر  اورگلگت بلتستان میں   موسم سرد اور خشک رہے گا۔