عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کردیا

عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا، بیرون ملک جانے کے لیے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

 عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے دیا، ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

 واضح رہے کہ 21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer