ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کے اساتذہ سے کئے وعدے دھرے رہ گئے

حکومت کے اساتذہ سے کئے وعدے دھرے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : پی ایچ ڈی الاؤنس میں اضافہ، بھرتیاں، سینڈیکیٹ میں نمائندگی، 5 ماہ گزر گئے، گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی اساتذہ اور ہائر ایجوکیشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کی ایک بھی شق پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
 
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن 5 ماہ سے یونیورسٹی اساتذہ سے کیے گئے وعدے پورے نہ کر سکا، 30 جون کو گورنر ہاؤس میں ہونے والے معاہدے کی ایک بھی شق پر عملدرآمد نہ ہوا،  یونیورسٹی اساتذہ نے حکومت پنجاب سے پی ایچ ڈی الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا،  بیک ڈیٹس میں اساتذہ کی بھرتیاں بھی مطالبے میں شامل تھیں، جامعات کے سنڈیکیٹ میں اساتذہ کی شمولیت کا مطالبہ بھی تھا۔

 5 ماہ گزرنے کے باوجود صوبہ بھر کے اساتذہ مطالبات کی منظوری کی راہ تک رہے ہیں، صوبائی صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ممتاز کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن اساتذہ کے ساتھ کیے گیے معاہدے پر عملدرآمد کرے، مطالبات پورے نہ ہونے پر اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق معاہدے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer