ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کب ہوگا؟  تاریخ کا حتمی اعلان تاحال نہ ہوسکا

لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کب ہوگا؟  تاریخ کا حتمی اعلان تاحال نہ ہوسکا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کے لیے طلبہ کی تصدیق نادرا کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لیپ ٹاپ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، تاہم دوسرے مرحلے کے آغاز کی تاریخ کا حتمی اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سے سمری کے ذریعے حاصل کی جائے گی، جس کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ابھی تک دوسرے مرحلے کی تقسیم کا شیڈول مرتب نہیں کر سکا، جس کے باعث طلبہ انتظار میں ہیں۔

دوسری جانب ساہیوال ڈویژن میں پہلے مرحلے کے متعدد طلبہ بھی اب تک لیپ ٹاپ سے محروم ہیں، حالانکہ پہلے مرحلے میں میرٹ پر آنے والے 40 ہزار سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

حکومت نے رواں سال لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہمی کی یہ سکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد مستحق اور قابل طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

طلبہ اب دوسرے مرحلے کے شیڈول اور تقسیم کے آغاز کی تاریخ کے اعلان کے منتظر ہیں۔