ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ

ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، سرکاری و نجی کالجوں میں ڈگری کی مطلوبہ سہولیات کی عدم موجودگی پر پنجاب یونیورسٹی کالجوں کا الحاق منسوخ کردے گی۔

ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی نے بڑا فیصلہ کیا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایسوسی ایٹ ڈگریوں کی مطلوبہ سہولت نہ ہونے پر کالج کا یونیورسٹی سے الحاق منسوخ کر دے گی۔  ایسوسی ایٹ ڈگریوں کا الحاق دینے کیلئے کالجوں کی انسپکشن کی جائے گی، ایسوسی ایٹ ڈگریوں کیلئے ایچ ای سی کے قواعد و ضوابط کو نافذ کیا جائے گا، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کہتے ہیں کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں میں شروع کیا جائے گا۔

  پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجوں کی تعداد 700 سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی کی ہدایت پر رواں سال بی اے بی ایس سی کہ ڈگریاں بند کر دی گئی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer