سٹی 42: برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل سیاسی ایڈ لیویلین CVO OBE نے پاکستان کا دورہ کیا ۔
دورے کا مقصد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور تعلقات کو مستحکم کرنا تھا۔برطانیہ نے پاکستان میں امن و استحکام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا
پاکستانی کوششوں کو سراہا، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کے فوری خاتمے کی اپیل کی۔دہشت گردی کے اثرات اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔
برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔طویل مدتی اقتصادی ترقی میں تعاون اور ماحولیاتی شراکت داری کی اہمیت پر زوردیا۔
عوامی روابط اور کلچر، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کا وعدہ کیا ۔
ایڈ لیویلین نےکہا یہ دورہ برطانیہ–پاکستان تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے ۔مشترکہ سلامتی کے چیلنجز اور خطے میں استحکام کے لیے مسلسل بات چیت ضروری ہے۔