ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی ماحول دوست ای ٹیکسی اسکیم میں اہم پیش رفت

پنجاب حکومت کی ماحول دوست ای ٹیکسی اسکیم میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشادحسین:    پنجاب حکومت کی ماحول دوست ای ٹیکسی اسکیم میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے۔

اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے 380 امیدواروں نے ڈاؤن پیمنٹ جمع کرا دی ہے۔ مجموعی طور پر اسکیم کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں کرادی۔

 بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی کے بعد 1,100 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، اور ان میں سے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے ڈاؤن پیمنٹ کی ادائیگی کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔  اسکیم کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 6 ارب روپے کی سبسڈی سے 1,100 ای ٹیکسیز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اسکیم کے تحت ڈاؤن پیمنٹ کی کم از کم رقم 6 لاکھ 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

 اُن کا مزید کہناتھا کہ ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو جلد ہی گاڑیاں فراہم کر دی جائیں گی۔ اسکیم میں کارپوریٹ سیکٹر، خواتین اور پروفیشنل ڈرائیورز کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے ساتھ سماجی و معاشی فوائد بھی یقینی بنائے جا سکیں۔