علی ساہی: پنجاب پولیس کے خدمت مراکز اس وقت شہریوں کو جدید ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں، رواں سال کے آغاز سے اب تک 9 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کی خدمات حاصل کیں جبکہ 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کے اندراج کی خدمات استفادہ کیں۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کیے اور کمزور طبقات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت 35 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ 10 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی جبکہ 23 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔
پنجاب پولیس نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور ایک ہزار سے زائد شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی۔