ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانمار زلزلہ: پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہوگی

میانمار زلزلہ: پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔

امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔

امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی اور 400 سے زائد افراد تاحال لا پتہ ہیں۔