ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ کالجز مالکان کیلئے بری خبر

پرائیویٹ کالجز کے مالکان
کیپشن: Private College
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: نجی کالجز کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کی ڈیڈ لائن ختم، ڈی پی آئی نے رجسٹریشن کے لیے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی کالجز کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کرونا وباء کے پیش نظر گزشتہ سال سے التواء کا شکار تھی۔ کالجوں کی جانب سے بار بار گزارشات کے بعد ڈی پی آئی ک جانب سے رجسٹریشن عمل مارچ میں شروع کیا گیا۔ محکمے کو مقررہ تاریخ تک نئی اور تجدید رجسٹریشن کے 350 کیسز موصول ہوگئے ہیں۔

ڈی پی آئی نے رجسٹریشن کے لئے تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کو پہلی بار اتنے کیسز موصول ہوئے ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے اداروں کے وزٹ مئی، جون میں شروع ہونگے۔ ڈی پی آئی ڈاکٹر عاشق کے مطابق بی ایس اونرز اور انٹرمیڈیٹ کے لئے کالجز کی رجسٹریشن کی جارہ ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس اور سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کاترمیم شدہ  شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ اورامپرووڈویژن ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس اور سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم30اپریل 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے وہ امیدوار جو کرونا وبا کے دورانیہ میں اپنے داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکے انہیں ڈبل فیس کے ساتھ سپیشل /حتمی چانس دیا جا رہا ہے۔