(وقار گھمن)کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاون، حکومت پنجاب کی جانب سےدکانوں کے اوقات کارمیں تبدیلی پر دودھ فروشوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا.
حکومت پنجاب نےیکم اپریل سےدکانوں، کریانہ سٹور،جنرل اسٹورز اور دودھ کی دکانوں کا ٹائم ٹیبل صبح نوبجےسے شام پانچ بجے تک کردیا ہے،جس کی وجہ سےدودھ فروش پریشان ہیں،ان کا کہناتھا کہ پانچ بجے دکان بند کرنے سے دودھ خراب ہونےکا خدشہ ہے،شام کو آنےوالے دودھ کوسٹور کرنا مشکل ہے۔
دکانداروں نےاپیل کی کہ حکومت دودھ فروشوں کو رات 8 بجے تک دکان کھلی رکھنےکی اجازت دے،گوالے 5 بجےدودھ لیکرآتے ہیں،فروخت کے لیے ٹائم ملنا چاہیے,شہریوں کا بھی کہنا تھا کہ گوالوں اوردودھ فروشوں کولاک ڈاون میں وقت کی پابندی میں چھوٹ دینی چاہیے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے سپیئر پارٹس کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی,بادامی باغ آٹو مارکیٹ میں سپئرپارٹس کی دکانیں جزوی طور پر کھلنا شروع ہوگئیں،گندم کٹائی کے آغاز سےقبل ٹریکٹر،زرعی مشینری کےسپیئرپارٹس کی دکانیں کھولی گئیں.
واضح رہے کہ اس وقت شہر میں لاک ڈاون اور دفعہ144نافذ ہے, کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے شہر کی تمام دکانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں، دکانیں شام5بجے بند اور صبح9بجے کھلیں گی,میڈیکل سٹورز، فارمیسیز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔