ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیجیٹل فراڈ، ریٹائرڈ ملازم51 لاکھ روپے سے محروم

ڈیجیٹل فراڈ، ریٹائرڈ ملازم51 لاکھ روپے سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی شہر حیدرآباد میں  78 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم سائبر مجرموں کے ہاتھوں ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر ہونے والے ایک جدید فراڈ کا شکار بن گیا جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 51 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق ایک نوسرباز نے خود کو ممبئی کرائم برانچ کا اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو فون کیا اور بتایا کہ اس کا موبائل نمبر دہشت گردی اور اغوا کے مقدمات میں استعمال ہوا ہے۔

 مجرم نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ شخص کو آن لائن حراست میں رکھا اور کسی سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی اس دوران اس نے اس کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر لیں۔

 نوسرباز نے دھمکی دی کہ اگر متاثرہ شخص نے اپنے اکاؤنٹ کی 95 فیصد رقم منتقل نہ کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، خوف کے باعث متاثرہ شخص نے رقم منتقل کر دی، تاہم بعد میں اسے احساس ہوا کہ وہ ایک بڑے فراڈ کا شکار ہو گیا ہے۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ ایک ہفتے میں پیش آنے والا دوسرا ایسا واقعہ ہے۔  اس سے قبل 73 سالہ خاتون کو بھی اسی نوعیت کے فراڈ میں 1 کروڑ 43 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سائبر پولیس نے ایسے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو ایک منظم سائبر کرائم گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ملزمان خود کو اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کر کے شہریوں کو گرفتاری اور منی لانڈرنگ کے جعلی الزامات میں پھنسا کر رقم ہتھیاتے تھے۔