سٹی42: محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی پوری کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمے نے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی دستیابی کا تفصیلی سروے کیا جائے۔ جن سکولوں میں فرنیچر کی کمی ہے، ان کی فوری نشاندہی کی جائے تاکہ ضرورت کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں اس وقت تقریباً 20 ہزار طلباء کو فرنیچر کی قلت کا سامنا ہے۔ محکمہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جن سکولوں میں فرنیچر زیادہ ہے، وہاں سے قلت والے سکولوں کو فرنیچر منتقل کیا جائے گا۔