سٹی42: وزارت تعلیم نے پنجاب کے کم انرولمنٹ والے کالجز کو ریشنلائز کرنے اور بعض کالجز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق پنجاب کے 750 سے زائد کالجز میں اساتذہ کی انرولمنٹ کے مطابق ریشنلائزیشن ہوگی، اور سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے تحت سرپلس اساتذہ ریشنلائزیشن پالیسی کے دائرے میں آئیں گے۔ کم انرولمنٹ والے کالجز کے اساتذہ پر بھی یہ پالیسی لاگو ہوگی۔
ان کالجز کو تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ انرولمنٹ بڑھانے کے اقدامات کریں جبکہ جعلی انرولمنٹ کرنے والے کالجز اور اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید براں، کامرس کالجز کو ای کامرس کالجز میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کے لیے جدید تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔