غزہ: ترک فرینڈ شپ ہسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری  

غزہ: ترک فرینڈ شپ ہسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ میں ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید ، اسرائیلی طیاروں نے رفاح کے مغربی حصوں میں شدید حملہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ، زیتون محلے میں گھر پر بمباری سے 7 جب کہ الزوائدہ میں ایک گھر پر بمباری میں بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے، دونوں حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطاق اسرائیلی قابض فورسز نے نابلس کے خصوصی ہسپتال پر بھی دھاوا بولا اور طیاروں نے رفاح شہر کے مغربی حصوں میں شدید حملہ کیا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے مغرب میں زاواٹا قصبے پر بھی دھاوا بولا اور صبح ہوتے ہی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے بھی شروع کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ناصر عبدالجواد کو سلفیت کے مغرب میں دیر بلوت کے قصبے سے گرفتار کرلیا جب کہ ہیبرون کے جنوب میں السامو میونسپلٹی کونسل کے رکن آزاد قیدی خلدون المحریق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے البریح کیمپ کے مشرق میں گھروں پر دوبارہ بمباری بھی کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس یرغمالیوں کو دباؤ اور نفسیاتی جنگ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہوگئی ہے جب کہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہدا میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔