دعا زہرا کے والد کی بیٹی سے ملنے کی درخواست منظور

دعا زہرا کے والد کی بیٹی سے ملنے کی درخواست منظور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عدالت نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کے والد مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی فیملی کورٹ نے کم عمر بچی کی مبینہ اغوا کے مقدمے میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ سُنایا ہے کہ بچی کے والدین مہینے میں 2 بار بیٹی سے مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کروانے کے بعد اسے دارالامان بھیج دیا گیا تھا۔