سٹی 42 : سرحد پار محبت کی ایک اور کہانی، ذاتی جذبات ریاستی حدود سے ٹکرا گئے، آزاد کشمیر کا نوجوان ذیشان میر لائن آف کنٹرول عبور کر کے اپنی محبوبہ سے ملنے اُڑی سیکٹر پہنچ گیا.
ذرائع کے مطابق ذیشان میر مبینہ طور پر ارم بانو سے ملاقات کے لیے سرحد پار گیا۔ اطلاعات کے مطابق اُڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز نے نوجوان اور لڑکی کو حراست میں لے لیا۔ دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے، قانونی کارروائی کا امکان ہے ۔
واقعہ نے دونوں اطراف کے خاندانوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف افراد بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں ۔
ماضی میں بھی ایل او سی کے آرپار محبت کی کئی کہانیاں سامنے آ چکی ہیں۔
سیکیورٹی حلقوں نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔